CM kpk 3

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا عوامی شکایات کےازالےکےلئےاہم قدم

ویب ڈیسک (پشاور) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ایک اہم قدم ،وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں قائم خپل وزیر اعلی شکایت سیل کے بارے میں نچلی سطح پر عوام کو آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں خپل وزیر اعلی شکایت سیل سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلہ کےمطابق عوام کی آگاہی کےلئے تمام سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی مقامات پر بینرز اور پوسٹرز لگائے جائیں۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہےکہ سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی کا اہم جز ہے، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کےلئےہروقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھاتا ہے،عوام اپنے شکایات کےازالےکےلئےکسی بھی وقت وزیراعلی کمپلینٹ سیل سےرابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ