kpk corona situation

خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 28 اموات

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 28 افراد جاں بحق جبکہ 485 متاثرہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 69 ہو گئی ہے۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے8اضلاع میں کورونا کے سبب تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روزکورونا خطرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور پشاورسمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید