دووی الفائد کے بہن بھائیوں میں وراثتی تنازعات

دودی الفائد کے بہن بھائیوں میں وراثتی تنازعات نے سر اٹھالیا

ویب ڈیسک: شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے دودی الفائد کے والد محمد الفائد کا خاندان برطانوی ذرائع ابلاغ کی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے اور ان خبروں کی بڑی وجہ ان کے بچوں کے آپس میں وہ تنازعات ہیں جو عدالت تک پہنچے ہوئے ہیں۔

ان کے سب سے چھوٹے بیٹے عمر نے اپنی بہن کمیلا پرعدالت میں ایک لاکھ پائونڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کر رکھا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اسے مارنے کی کوشش کی ہے جبکہ دوسری طرف کمیلا کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی غیر قانونی ادویات بڑی مقدار میں استعمال کرنے کا عادی ہے جس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد

عمر نے اپنی بہن کے ان الزامات کو رد کیا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال کرتا ہے اس کا کہناہے والد کی بڑھتی ہوئی عمر کے بعداس کی بہن وراثت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مصری نژاد دودی الفائد کے اربوں پائونڈ کے اثاثوں پر یہ تنازعات ایک ایسے وقت میں اٹھ رہے ہیں جب وہ خود92برس کے ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ

جب اس کا بیٹا دودی پیرس میں شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا تو اس نے الزامات لگائے تھے کہ شاہی خاندان نے ڈیانا سے چھٹکارا پانے اوردودی جیسے غیر ملکی کے ساتھ اس کی شادی کو روکنے کے لئے اس کے بیٹے کو ہلاک کیا تھا۔