پاکستان میں امن خراب کرنے

پاکستان میں امن و استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے،آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاکستان آرمی کی 243 ویں کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی،جس میں افغانستان کی صورتحال سمیت عالمی،علاقائی اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نےعزم کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ہرصورت ناکام بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

آرمی چیف نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاک فوج کے تعاون اور کردار کوسراہا۔اور انہیں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل

جنرل باجوہ نے بھارتی ریاستی جبراور تشدد کاسامناکرنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کی اور سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔