firing on vehicle

لکی مروت:چلتی کار پرفائرنگ،2افرادجاں بحق 2زخمی

ویب ڈیسک (لکی مروت) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پرانی دشمنی کی بناء پر خونریز تصادم کے نتیجے میں دو آفراد جاں بحق جبکہ دونوں اطراف سے چار آفراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ سرائے نورنگ پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں قاضی ڈھیری منجیوالہ روڈ پر پیش آیاہے جہاں چلتی موٹر کار پر فریق اول کے مسلح آفراد نے اندھا فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار دو آفراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ میں فریق اول کے دو حملہ آور بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں سینئروکیل کواہلیہ سمیت قتل کردیاگیا

نعشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا گیا جہاں پر حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے ہیں جب دونوں فریقین کے پسماندگان با مسلح ہسپتال میں داخل ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی

پولیس نے ہسپتال کا مرکزی دروازے بند کر دیا اور واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور کئی افراد گرفتار کر لئے ہیں وجہ عداوت ذاتی دشمنی بتائی گئی ہے۔