Rameez Raja's first tweet after becoming chairman PCB

رمیزراجہ نےپی سی بی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانےکاوعدہ کرلیا

ویب ڈیسک (کراچی)نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سےنبھانے کاوعدہ کرلیا۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی بننے کےبعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنےپیغام میں نیک خواہشات کا اظہارکرنےوالوں کاشکریہ ادا کیااور کہا کہ یہ پیغامات ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان

نومنتخب چیئرمین پی سی بی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میں اپنے عہدے کے دوران شفاف رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔

رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ وہ شائقین کرکٹ سے رابطے میں رہنے کےلیے ہرہفتے سوال و جواب کا سیشن کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے نئی اننگز شروع کردیں، وہ احسان مانی کی جگہ تین سال کے لیے بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔