پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے

پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے،امریکا

ویب ڈیسک: امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک وہ خواتین کو ان کے جائز حقوق نہ دے اور جو افغانی ملک چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہ دے۔

امریکی کانگریس کو امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ، "ہمیں جو کچھ دیکھنا ہے وہ یہ ہے کہ ہر ملک بشمول پاکستان ان توقعات پر پورا اترے جو بین الاقوامی برادری کو درکار ہیں۔

اگر طالبان کی قیادت والی حکومت کسی بھی قسم کی کوئی قانونی حیثیت یا حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے تو طالبان ان لوگوں کو باہر چھوڑ دیں جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں اور خواتین ، لڑکیوں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کریں اور ساتھ ہی ان وعدوں پر عمل کریں کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گا ہ نہ بنے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

انہوں نے کانگریس کو بتایا کہ”پاکستان کی پالیسیاں کئی مواقع پر ہمارے مفادات کے لیے نقصان دہ رہی ہیں ، دوسرے مواقع پر ان مفادات کی پاکستان نے سپورٹ بھی فراہم کی ۔”یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جنہیں ہم دنوں اور ہفتوں میں دیکھ رہے ہیں – وہ کردار جو پاکستان نے پچھلے 20 سالوں میں ادا کیا ہے بلکہ وہ کردار جو ہم اسے آنے والے برسوں میں اد ا کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے

امریکہ اور طالبان کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ، بلنکن نے کہا ، "ہم نے افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں ،” انہوں نے مزید کہا کہ اب دو دہائیوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں انسداد دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔