80ممالک میں750امریکی اڈے

80ممالک میں750امریکی اڈے

31 ویب ڈیسک: اگست کی صبح آخری امریکی فوجی کابل ہوائی اڈے سے رخصت ہوئے تو افغانستان میں 20 سالہ جنگ کا باضابطہ خاتمہ ہو گیا جو امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ تھی۔

2011 میں اپنے عروج سے امریکہ کے کم از کم 10 فوجی اڈے بگرام سے قندھار تک موجود تھے جن میں ایک لاکھ فوجی تعینات تھے۔ پینٹاگون کے مطابق مجموعی طور پر 800,000 سے زائد امریکی فوجیوں نے افغان جنگ میں خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اگرچہ آج کوئی امریکی فوجی افغان سر زمین پر نہیں ہے اس کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی فوج دشمن کے اہداف کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

واشنگٹن ڈی سی میں امریکن یونیورسٹی میں سیاسی بشریات کے پروفیسر ڈیوڈ وائن کے مطابق ، جولائی 2021 تک امریکہ کے کم از کم 80 ممالک میں 750 کے قریب اڈے تھے جہاں سے وہ فضائی کارروائی جاری رکھ سکتا ہے ۔