Six arrested for producing fake vaccination certificates

جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنےوالے چھ افراد گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)باچاخان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرجعلی کرونا سرٹیفیکٹ تیارکرنےپرپرائیویٹ لیبارٹری کےانچارج سمیت چھ افرادکوایف آئی اےنے گرفتارکرلیاہےاورپرائیویٹ لیبارٹری کوسیل کرکےاس کی رپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کےحکام کو بھی دیدی ہےجبکہ درجنوں کروناسرٹیفیکٹ بھی برآمد کرلئے ہیں جس کےبعد باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک جانےوالےمسافروں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ایف آئی اےنےبدھ کےروزبیرون ملک جانےوالےدومسافروں سےکروناکےسرٹیفیکٹ کےبارےمیں چھان بین شروع کی تو دونوں مسافرشدیدپریشان ہوگئےاس دوران دونوں مسافروں کےپاس پازیٹو اورنیگٹو دونوں رپورٹس برآمد کی گئیں جس پرایف آئی اےنےمسافروں کو حراست میں لیکران سے تحقیقات شروع کی تومسافروں نےبتایا کہ کرونا وائرس کےجعلی رپورٹ ائیر پورٹ پر واقع پرائیویٹ لیبارٹری سےلی ہےجس پر دونوں مسافروں کوآف لوڈ کیاگیااورلیبارٹری پر چھاپہ مارکراسےسیل کردیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی