Terrorist attack in North Waziristan, 5 security forces martyred

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملہ، 5 جوان شہید

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں ایف سی کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شامل ہیں۔ شہدا میں 35 سالہ حوالدار زاہد کا تعلق چارسدہ سے ہے جبکہ 28 سالہ لانس نائیک ولی کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید کا تعلق کرم ایجنسی اور 38 سالہ سب انسپکٹر جاوید سپن وام کے رہائشی تھے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ میں پاک فوج اور لیوی کے جوانوں کی شہادت کی خبر افسوس ناک ہے، سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔