The "Pandora's Box" will open today ...

”پنڈورا بکس” آج کھلے گا۔۔۔

ویب ڈیسک :پاناما لیکس کی طرز کاایک اور مالیاتی سکینڈل دنیا میں ہلچل مچانے کو ہے۔ایک کروڑ انیس لاکھ فائلز کی جانچ پڑتال کے بعد اسے آج جاری کرنے کے اعلان نے دنیا بھرسے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں ،حکومتی عہدیداروں ،بیوروکریٹس ،سرمایہ داروںاور جرنیلوں کی دل کی دھڑکنیں بے ترتیب کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حمایت ،ناراض پارٹی رہنما خاموش

مبینہ طور پر جو نام اچھالے جائیں گے ان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کئی اہم ترین افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ان لاکھوں فائلز کی چھان بین ایک سو بچاس سے زائد میڈیا اداروں کے 600سے زائد صحافیوں نے کی ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی بھی شامل تھے۔پنڈورا لیکس کے نام سے ان تحقیقات کو آج جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی:خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی نصاب میں مواد شامل کرنے کافیصلہ

تحقیقات کرنے والے اسے تاریخ کے سب سے بڑے آف شور لیکس میں سے ایک قرار دے رہے ہیں جو دنیا کے طاقتور افراد کے مالی رازوںکو بے نقاب کرے گا۔