مشروط عمرے کی اجازت

مکمل ویکسینیشن سے مشروط عمرے کی اجازت

ویب ڈیسک :سعودی حکومت نےمکلمل ویکسینیشن سے مشروط عمرے کی اجازت دینےکافیصلہ کیاہے۔ریاض سعودی عرب میں حکام نےاعلان کیاہےکہ منظورشدہ کووِڈ19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں ہی کوعمرے کے اجازت نامےجاری کیےجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں

اس نئےفیصلےکااطلاق آج اتوار 10 اکتوبرکوشام 6 بجےسےہوگا۔بیان کےمطابق مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اورنمازیں اداکرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلےکےاجازت ناموں کےاجراپرنئی پابندی عائد کردی گئی ہےاب ان دونوں مقدس مقامات تک صرف ان ہی عازمین اورزائرین کوداخل ہونےکی اجازت دی جائےگی جنھوں نےمملکت میں منظورشدہ کوروناوائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوارکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن