Firdous 2

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کے ٹویٹ

اسلام آباد: شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں۔ حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے، اعدادوشمار تصدیق کر رہے ہیں کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی۔ صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں، عمران خان کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

پی ٹی آئی حکومت کا صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ اس اہم شعبہ کی مضبوطی کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔ کرونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے اس پر قابو پائیں گے انشاءاللہ ۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی