لکس اسٹائل

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارم کرنے کے لئیے بہت پریکٹس کی مہوش حیات

ویب ڈیسک :لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی جبکہ ہم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔یہ بات انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے بتائی۔

یہ بھی پڑھیں:بابرہ شریف کی ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ لکس ایوارڈ شو میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد اسٹیج پر پرفارم کیا جبکہ شو کی میزبانی کرنا ایک خوبصورت احساس تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا
مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ایوارڈز شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے عظیم اداکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بہت سے لوگوں نے اس رات ایوارڈز جیتے جنہیں دیگر فنکاروں نے مبارکباد پیش کی، اپنے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی شکرگزار ہوں۔