بھکاریوں اور نشئی

بھکاریوں اور نشئی افراد کے خلاف آپریشن 23اکتوبر سے

ویب ڈیسک :بھکاریوں اور نشئی افراد کے خلاف حکومت نے 23اکتوبر سے آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ پشاور ،چارسدہ ،نوشہرہ اور ضلع خیبر کو پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات پر چاروں اضلاع کو گداگروں اور نشے کے عادی افرادسے پاک کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

کارروائی کا آغاز 23 اکتوبر سے کیاجائے گا۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے پیشہ ور بھکاریوں اور آئس کے عادی افراد کا ڈیٹا ایک ہفتہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

انٹلیجنس اداروں سے پیشہ ور بھکاریوں کو استعمال کرنے والے مافیا کی سرپرستی کرنے والوں اور پیشہ ور بھکاریوں کو رہائش دینے والوں کا ڈیٹا ایک ہفتے میں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک

جن کے خلاف گداگری ایکٹ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور تین ایم پی او کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ چاروں اضلاع کوگداگروں سے پاک کرنے کے بعد بھیک مانگنے پر دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مستحق گداگروں کوسوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام دارالکفالہ منتقل کردیا جائے گا جبکہ بچوں سے گداگری کروانے والے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔