مریم نواز کی نواسی

مریم نواز کی نواسی کیلئے کھلونے خریدتے ہوئے تصویر وائرل

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نواسی کیلئے شاپنگ کرتے ہوئے تصویر وائرل ہو گئی۔

دو روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصل آباد میں جلسہ منعقد کیا تھا اور مریم نواز کی یہ تصویر اسی جلسے سے واپسی کے وقت لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس
مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

مریم نواز نے مصدقہ ٹوئٹر اکانٹ سے تصویر شیئر کی جس میں وہ کھلونوں کی دکان میں موجود ہیں اور انہیں کھلونے خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مریم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی کے لیے کھلونے خریدے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ نانی ہونے کا دلکش احساس ہے