عارفین خان کو آریان خان کا اتالیق مقرر کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک : معروف لائف کوچ عارفین خان کو آریان خان کا اتالیق مقرر کیے جانے کا امکان ہے جو انہیں زندگی کے طور طریقے سکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ممبئی کروز ڈرگ کیس میں گزشتہ ماہ ضمانت ہوئی ہے۔اس بات کا امکان ہے آریان خان معروف لائف کوچ عارفین خان سے مدد طلب کریں۔واضح رہے کہ منشیات کیس میں آریان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اکتوبر کے اوائل میں ممبئی کے ساحل پر گوا جانے والے ایک لنگر انداز جہاز سے گرفتار کیا تھا اور ان کی بمشکل ضمانت منظور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اس صورتحال کے بعد سے آریان خان پس منظر میں اپنے شب و روز گزار رہے ہیں۔ ایسے میں کہا جارہا ہے کہ اب وہ زندگی گزارنے کے طور طریقوں کے بارے میں عارفین خان سے مدد و مشاورت لیں گے۔ یعنی عارفین اب ان کے اتالیق ہوں گے۔