سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔،ان تصاویر میں عائزہ خان آسمانی رنگ کا خوبصورت گائون پہنے ہوئے بالکل افسانوی کردار سنڈریلا جیسی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کیلئے، آپ کوصرف اپنی ضرورت ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ’آپ کو کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آئے اور آپ کو شہزادی بنائے، جبکہ آپ تو پیدائشی ملکہ ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ دنیا کو چلاتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش