download 4

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صدر مملکت کو صوبے میں کورونا وبا کے خلاف حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا،وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں طبی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے،زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں فیلڈ ہسپتال قائم کر لیے گئے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں جدید ترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے جدید لیبارٹریوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفری ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے۔ صوبے بھر میں آمدورفت کو محدود رکھنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔