پشاور میں بد ترین ٹریفک جام

پشاور میں بد ترین ٹریفک جام ، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

پشاور میں ہلکی بار ش کے آغاز کے ساتھ ہی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار رہے۔ جی ٹی اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا بہائو بری طرح متاثر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 12 لاکھ افراد کے خلاف کارروائی

گل بہار سے فردوس چوک تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں. خیبر بازار ، قصہ خوانی ، اشرف روڈ ، سپلائی ڈپو روڈ ، فقیر آباد ، جی ٹی روڈ ، ہشت نگر ی، سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات ، غیر قانونی ٹیکسی گاڑیوں، رکشوں کے باعث ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا اشرف روڈ جانے والے راستے پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی تھی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر سی این جی پمپوں کے باہر گاڑیوں کی لائنیں لگنے کے باعث بھی بدترین رش رہا ٹریفک جام ہونے کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹے یا اس سے زائد وقت میں طے ہوتا رہا ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے