دلہن نے شادی سے انکار

دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں عین شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن نے روایت کے مطابق ورمالا پہنانے کے بجائے اس پر پھینکنے پر شادی سے ہی انکار کر دیا اور دلہن دلہے کے اس رویہ پر شدید دلبرداشتہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:دلہن کا اپنی شادی پر رقص، دلہا نے طلاق دے دی

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

اترپردیش کے ضلع اوریا سے تعلق رکھنے والی دلہن کو دلہے کا رویہ بہت برا لگا اور وہ عین شادی کی تقریب کے دوران ہی ناراض ہو گئی اور اپنی شادی منسوخ کر دی۔ دلہن کے اہلخانہ نے اسے شادی کی رسومات جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے والدین کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

رپورٹ کے مطابق دلہن کے شادی سے انکار پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا اور معاملے کو سلجھانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔ بعدازاں دونوں خاندانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دیئے گئے تحائف واپس کر دیئے گئے۔