5.9 شدت کا زلزلہ

5.9شدت کا زلزلہ،چارسدہ میں بچی جاں بحق

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد ، صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ، زلزلہ پیما مرکز کیمطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ تھی جب کہ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 210 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔


بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی ، میانوالی ، ٹیکسلا ، پشاور ، مانسہرہ ، سوات ، دیر ، بونیر ، ایبٹ آباد ، شانگلہ ، لنڈی کوتل ، گلگت اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے زمین لرز اٹھی ۔ زلزے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

چارسدہ کے نواحی علاقہ نجیم آباد سرڈھیری میں زلزلے کے جھٹکوں سے مکان گرنے سے 7 سالہ عروج ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔ غریب شہری فیض اللہ کی اکلوتی ننھی بیٹی 7سالہ عروج اپنے کچے مکان کے کچے کمرے میں کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک زلزلے کے شدید جھٹکوں سے مکان کی چھت گر گئی اور ننھی کلی موت کے منہ میں چلی گئی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق