وفاقی سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے

تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کا اعلان

حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ1سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، ڈسپیریٹی الائونس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جارہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر تمام ایڈہاک ریلیف اور الالائونسز کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے