meeting

زرداری نے عدم اعتماد کی حمایت کردی، حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطہ

آصف زرداری کے بعد فضل الرحمان نے بھی چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مسلم لیگ ق سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ملاقات دو سیشنز پر مشتمل تھی، دوسرے سیشن میں فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور اکرم درانی شامل تھے، مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کی قیادت سے حمایت مانگی۔ چوہدری برادران نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔ ملاقات میں چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کیلئے جو بہترہوگا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ق لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگی تھی۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف زرداری کوٹیلیفون کیا ور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی، ٹیلیفونک گفتگوکے دوران دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف اقدامات پر بات کی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی