kpk election

بکاخیل میں جے یوآ ئی اور اے این پی میں کانٹے کا مقابلہ

تحصیل ڈومیل میں پی ٹی آ ئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے درمیان جبکہ بکاخیل میں جے یو آ ئی اور اے این پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا، تحصیل بکاخیل کے تمام پولنگ اسٹیشنوں اور ڈومیل کے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہوگی، تحصیل ڈومیل میں آٹھ جبکہ تحصیل بکاخیل میں کل 45 پولنگ سٹیشن ہیں، انتظامیہ کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں، ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر پچیس پولیس اہلکار جبکہ کل تین ہزار 80 اہلکار تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق

تحصیل بکاخیل میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 45، مردانہ، 16، زنانہ 16, مشترکہ 13 ہیں، بکاخیل میں مردانہ پولنگ بوتھ 88، زنانہ 84 جبکہ کل بوتھ 172 ہیں، رائے دہندگان کی تعداد کل 64210 ، مرد 33573 اور 30637 خواتین ہیں، تحصیل ڈومیل میں کل آٹھ پولنگ اسٹیشنز ہیں مردانہ 2، زنانہ 3، مشترکہ 3 ہیں جبکہ کل 30 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں مردانہ 14، زنانہ 16 بوتھ قائم ہیں، پولنگ سٹیشنوں کو عملہ اور انتخابی مواد پہنچایا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

یاد رہے ان پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے پولنگ مواد غائب کرنے کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے تھے۔