ملٹی نیشنل ادویات جعلی برانڈ فیکٹری

ملٹی نیشنل ادویات کی جعلی برانڈ بنانے والی فیکٹری سربمہر

محکمہ صحت ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز خیبرپختونخوا نے کاکاخیل ٹائون دلہ زاک روڈ پر ملٹی نیشنل ادویات کی جعلی برانڈز بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا، جعلی ادویہ ساز فیکٹری گھر کے اندر قائم کی گئی تھی۔

ڈپٹی سیکرٹری ڈرگ ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس کو گھر کے اندر واقع جعلی ادویہ ساز فیکٹری کی اطلاع ملی جس پر متعلقہ ڈرگ انسپکٹر خوشحال خان کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا، ڈرگ انسپکٹر خوشحال خان کے مطابق ادویہ ساز فیکٹری میں ملٹی نیشنل ادویات کی جعلی برانڈز بنائی جاتی ہیں جو غیر قانونی اور مس برانڈنگ کے زُمرے میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

فیکٹری کو فوری سیل کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سٹاک قبضے میں لے لیا گیا اور فیکٹری سے تحویل میں لی گئی تمام ادویات کے نمونے مزید چیکنگ کیلئے ڈرگ لیب بھیجے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مزید چھان بین کیلئے جعلی ادویہ ساز فیکٹری کی چیکنگ جاری ہے۔