کامیاب جوان پروگرام

کامیاب جوان پروگرام کے تحت پشاور میں 700 نوجوانوں کو قرضہ مل گیا

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33ارب روپے ملک بھر میں تقسیم کر چکے، خیر پختونخوا میں 246 خواتین نے قرضے حاصل کیے، پشاور میں 700 نوجوانوں کو قرضے دیئے جا چکے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پچاس ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ خیبر پختونخوا میں ڈھائی ارب قرضہ جات تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں قریباً چار ہزار روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں 1400 نوکریاں کامیاب جوان پروگرام کے تحت  تقسیم کی جا چکی ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے پورے ملک میں کھلاڑیوں کو مواقع دیئے جارہے ہیں اور آج پشاور یونیورسٹی میں اس کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان کے سپورٹس ڈرائیو پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نظرانداز کیے رکھا تھا ۔ کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ سے مستقبل کے قومی ہیروز ابھر کر سامنے آئیں گے۔ تمام نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اور اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بنیں۔ بیڈ مینٹن کا بہت زیادہ پوٹینشل پاکستان میں موجود ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت انٹر یونیورسٹی بیڈمینٹن چیمپئن شپ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اگر ماضی کی حکومتوں نے کھیلوں اور نوجوانوں پر توجہ دی ہوتی تو حالات کچھ اور ہوتے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ