گیس بجلی لوڈ شیڈنگ

گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر

پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شدت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے روز مرہ کے معمول بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ سوئی گیس کے بعد پشاور کے بیشتر شہری علاقوں میں رات کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا ہے اور گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رہنے کی وجہ سے ان علاقوں میں تاریکی چھا جاتی ہے جبکہ گیس بحران انتہائی شدت اختیار کر گیا ہے۔ بجلی کے ساتھ گیس بحران کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ،سی این جی کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی سہو لت دستیاب نہیں ہے گیس بحران شدت اختیار کرنے کے باعث درجنوں چھوٹے کارخانے بھی بند ہو گئے ہیں سی این جی کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین گیس کے حوالے سے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سوئی ناردرن گیس کی غفلت کے باعث بیشتر علاقوں میں گیس پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ نانبائیوں سمیت گھریلو صارفین نے غیر قانونی پریشر مشینیں لگا دی ہیں جس کے باعث مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے باعث ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جس سے ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے گیس بحران کے باعث گھریلو خواتین کو شدید ترین مشکلات درپیش آ رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے