پولیس میں بھرتی قبائلی نوجوانوں

پولیس میں بھرتی کیلئے قبائلی نوجوانوں کو رعایت ملے گی

قبائلی اضلاع میں پولیس سسٹم کو فعال بنانے کیلئے بھرتی کی شرائط میں نرمی دینے کی تجویز پیش کردی گئی ہے ،جس کی روشنی میں آئندہ ہفتوں کے دوران پولیس ایکٹ2017ء کی بعض شقوں میں ترامیم لانے کا امکان ہے ۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع تک پولیس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے لیکن اہلکاروں کی بھرتی اور ٹریننگ کے امور میں مشکلات کا سامنا ہے قبائل کیلئے پولیس کی بھرتی کی شرائط پر مقامی نوجوان پورا نہیں اتر رہے ہیں قبل ازیں بھی تقریبا تمام محکمہ جات نے اپنی بھرتی پالیسی میں قبائلی اضلاع کے امیدواروں کیلئے رعائتیں دی ہیں لیکن پولیس ایکٹ2017ء کی شرائط کے تحت قبائل میں مقامی سطح پر اہلکاروں کی بھرتی ایک مسئلہ ہے۔ مذکورہ اہلیت اور تعلیم کے حامل امیدواروں کی کمی ہے اس لئے ایکٹ میں ترامیم کرنے کی سفارش کی گئی ہے اس ایکٹ میں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کیلئے بھرتی کی اہلیت کا معیار نرم کردیا جائے گا بصورت دیگر قانون میں ترمیم لائے بغیر پولیس نظام کا مکمل فعال ہونا ممکن نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ