پشاور میں آج بارش

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیش گوئی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور تیزہوائوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا، اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں ڈرا دینے والی آواز کے ساتھ تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے موسم سرد اور خشک ریکارڈ کیا گیا، گذشتہ روز دن بھر پشاور، مردان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہا، یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ خیبرپختونخوا میں چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ خشک ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج پیر کے روز بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شام کے بعد وزیرستان، کرم ، خیبر، پشاور،باجوڑ، دیر اور سوات میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق