طورخم 28 ٹرک امدادی گندم

طورخم ، 28 ٹرک امدادی گندم افغان حکام کے حوالے

ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاکستان عوام اور پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے 28ٹرک امدادی گندم افغان حکام کے حوالے کر دی گئی ۔ اس حوالے سے طورخم بارڈر زیروپوائنٹ پر ایک تقریب میں افغانستان میں مقیم پاکستان کے سفیر منصور احمد قونصل جنرل عابد اللہ. کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر طیب خان ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ امانت خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین تحصیلدار طورخم غنچہ گل مہمند جبکہ افغانستان حکام کی طرف سے مولوی عبدالباری ڈپٹی منسٹر ایگری کلچر مولوی غلام میر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ افغانستان امارات اسلامی حکام نے پاکستان حکام اور پاک افغان فورم حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار