انصار الاسلام کی موجودگی پر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا اپریشن

پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف کے محافظ دستے انصار الاسلام کی موجودگی پر وفاقی پولیس نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا جارہا ہے، میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد

یہ بھی پڑھیں: ایسا پلان تیار کر رکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی : وزیر اعظم عمران خان

اس سے قبل حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت جاری ہے اور اسی سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچی جہاں پر اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا

واضح رہے پولیس اور اراکین اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی کے باعث خواجہ سعد رفیق زخمی ہو گئے ہے۔