سوات میں بلدیاتی انتخابات

سوات میں بلدیاتی انتخابات کے سیکورٹی پلان کا اعلان

سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی پلان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے متعین کر دیا گیا ہے۔ 150 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں عام پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار متعین کئے جائیں گے۔ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن