پٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ پیکج کے پیش نظر آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی اپوزیشن کو 23 مارچ پر تحفظ فراہم کرنے کی گارنٹی

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144روپے 15 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔