فوڈ اتھارٹی کارروائی جعلی مشروبات برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ’50 ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی اور پولیس فورس نے نوشہرہ کے علاقے پبی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک کارخانے سے 50 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کرلئے، جس پر متعلقہ یونٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ جس کے دوران نوشہرہ کے علاقے پبی میں ایک یونٹ پر چھاپے کے دوران 50 ہزار لیٹر سے زائد مختلف ملٹی نیشنل برانڈز کے نام پر جعلی مشروبات برآمد کیے گئے۔ کاروائی میں فیکٹری سے جعلی مشروبات کی فلنگ میں استعمال ہونے والی مشینیں اور پیکنگ میٹریل بھی ضبط کرلیا گیا۔ فوڈسیفٹی اتھارٹی کے مطابق فیکٹری سے 2200 کلو سے زائد مختلف قسم کے کیمکلز بھی ضبط کئے گئے۔ یونٹ سے جعلی مشروبات صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ رمضان المبارک میں مشروبات کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں معیاری مشروبات کی فراہمی یقینی پر توجہ دی گئی ہے۔ جعلی مشروبات تیار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے دیگر علاقوں میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کی چیکنگ کی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مانسہرہ شہر اور گردونواح میں کاروائیاں کی، اور مختلف دوکانوں اور گاڑیوں کو ناکہ بندی کے دوران چیک کیا گیا اور ساتھ ہی بہتری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں اس دوران متعدد دوکانوں اور گاڑیوں سے بھاری مقدار ممنوعہ سامان برآمد ہونے پر مذکورہ دوکانوں، گاڑیوں ممنوعہ سامان برآمد کر کے ضبط کیا گیا، اور ساتھ ہی دکانوں اور گاڑیوں کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیا گیے گئے اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل