نوشہرہ چور 9 تولے سونا

نوشہرہ میں چور تالے توڑ کر 9 تولے سونا اور نقدی لیکرفرار

نوشہرہ کے پوش علاقے صالح خانہ میں چوری کی سنگین واردات، چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نو تولے طلائی زیورات چالیس ہزار روپے کی نقدی قیمتی کیمرے خواتین کے کپڑے اور دیگر اشیاء چور کرلیں، پولیس نے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر خان گنڈا پور نے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے اور اس کی دادرسی اور چوری شدہ مال کی برآمدگی کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق خیر النساء دختر حضرت امین محلہ قربان خیل صالح خانہ جسے چھوٹا ولائت بھی کہاجاتا ہے نے جیل سے رہائی کے بعد نوشہرہ میں اخبار نویسوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر عمر خان گنڈا پور کو اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک قریبی رشتہ دار حسین گل جس کی پہلے سے تین بیویاں ہیں ایک بیوی کو پانچ بچوں سمیت طلاق دیدی ہے اور دیگر دو بیویوں سے بھی اس کے چار بچے ہے جس بیوی کو اس نے طلاق دی ہے اسے دوسری شادی بھی کرنے نہیں دے رہا اور الٹا مجھ سے شادی کرنے کے لیے مجھے تنگ کررہا ہے انہوں نے کہاکہ میں نے 25دن بے گناہ جیل میں گزارے اور رہاہوئی اورگھر واپس ائی تو میرے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے مجھے یقین ہے کہ میرے گھر سے چوری میرے ہی رشتہ داروں نے کی ہے میرے گھر کے کمرے سے نو تولے طلائی زیورات چالیس ہزا ر روپے کی نقدی گھر اور پلاٹ کے کاغذات میرا شناختی کارڈ دو عدد قیمتی کیمرے پاور بنک سیلے ان سیلے کپڑے اور دیگر اشیاء چوری کرلی گئیں اسی طرح میری بھابھی کے کمرے سے بھی چیزیں چوری کرکے لے گئے میں نے پولیس کو چوری کے متعلق ٹیلی فون کیا اور خود بھی گئی نہ پولیس میرے پاس پہنچی اور نہ جلوزئی پولیس میری دادرسی کے لیے آئی انہوں نے ڈی پی او نوشہر ہ عمر خان گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا جس کو انہوں نے اپنی فریاد سنائی اور جس نے فوری طور پر ڈی ایس پی پبی سیداسماعیل شاہ اور ایس ایچ او جلوزئی نورالسلام کرائم سین فنگر پرنٹ پولیس کے ہمراہ صالح خانہ پہنچے تمام شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات شروع کردی ہے

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق