بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان قیمت خرید سے کم قیمت پر پیٹرول بیچ رہا ہے لہذا بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے مشکل ہیں لیکن کرنے پڑیں گے۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ معیشت سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، تکلیف دہ فیصلوں سے ہی ملک کے حالات بدلیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کرکیا رہاہے، ہم سب نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ نیب چلائیں یا حکومت، حکومتی افسران نے کہاکہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کرسکتے، حل یہی ہے کہ نیب ختم کریں، اپوزیشن کے کیسز ختم نہ کریں، نیب ختم ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا، اگر یہ ادارہ رہے گا تو یہ ملک نہیں چل سکتا، امید ہے کہ کابینہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرے گی

مزید پڑھیں:  کرک: گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری