وزیرقانون

فیٹف میں کامیابی کسی جماعت یا ادارے کا کریڈٹ نہیں،وزیرقانون

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اچھی خبر ملی ہے۔ گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہونا کسی جماعت یا ادارے کا کریڈٹ نہیں۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ہر وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئے، قومی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دینا چاہئے۔ فیٹف قانون سازی میں اُس وقت کی اپوزیشن نے تعاون کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو ہمارے 15لوگوں کو شہید کیاگیا،عمر ایوب

گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہونا کسی جماعت یا ادارے کا کریڈٹ نہیں،پوری قوم نے مل کر یہ اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے نیب کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، نیب میں کی گئی ترامیم کی ایک ایک شق پر مطمئن کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نیب کیسز، نواز شریف کی درخواست پر سماعت 23مئی کو ہوگی

ہماری ترامیم کو ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا ہے۔ اپوزیشن مثبت تنقید کرے100 مرتبہ سنیں گے، نیب ترامیم سے این آراو ہمیں نہیں بلکہ شور مچانے والوں کو ملےگا۔