وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کے حادثے پررنج وغم کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کے حادثے پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حادثے میں 9 شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہدا ءکے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے ہو ئے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان