فارن فنڈنگ کیس عمران خان کی ضمانت

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت مںظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کے عوض عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالت نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ایف آئی اے کیس میں عمران خان کی
درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں :-عمران خان کا تخت بھائی کےعوام کے نام اہم پیغام

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں خصوصی عدالت کو ضمانت کی درخواست سننی چاہیے، اگر کوئی ایشو ہے تو ہم اس وقت تک حفاظتی ضمانت منظور کر لیتے ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم حفاظتی ضمانت منظور کر رہے ہیں، ہم اس کیس کو زیر سماعت رکھتے ہیں اور حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، اگر یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو ہم آپ کی درخواست کو دوبارہ سنیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ویڈیو بھی دیکھیں:-فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت مںظور

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا