ضمنی انتخابات این اے 24

ضمنی انتخابات این اے 24 چارسدہ ٹو کیلئے الیکشن مواد کی تقسیم کا ر مکمل

ویب ڈیسک :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24چارسدہ ٹو کے لئے الیکشن مواد کی تقسیم کا ر مکمل کر لیا گیا ۔ پانچ لاکھ سے زائدووٹرز کی لئے 384پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 196مرد ووٹرز کیلئے 154خواتین ووٹرز کیلئے اور 34کمبائنڈ پولنگ سٹیشز شامل ہے۔242پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین جبکہ 142پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے ۔
مجموعی طور پر 2708پریزڈنگ آفیسروں،اسسٹنٹ پریزڈنگ آفیسروں اور پولنگ آفیسروں پر مشتمل انتخابی عملے کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔حلقہ این اے 24چارسدہ ٹو میں ووٹروں کی تعداد 526862ہے ۔جن میں سے 291016مرد ووٹرز 235846خواتین ووٹرز شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ