تعلیمی اداروں میں ناچ گانے

تعلیمی اداروں میں ناچ گانے واخلاق باختہ پروگراموں پرپابندی

ویب ڈیسک :تعلیمی ادارے علم و تحقیق کے مراکز ہیں ان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ بیان خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی جانب سے کے ایم یو کے ساتھ منسلک ایک نجی تعلیمی ادارے میں گذشتہ دنو ں ہونے والے ڈانس پارٹی اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے حوالے سے جاری کیاگیا ہے۔
بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ کے ایم یو کے تمام ملحقہ تعلیمی ادارے کے ایم یو کی گائیڈ لائنز اور اکیڈیمک پالیسیوں کے پابند ہیں لہٰذا کے ایم یو اور اسکے ملحقہ اداروں میں چونکہ ناچ گانے، میوزیکل شوز اور کسی بھی قسم کے بیہودہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے متعلقہ ادارے کو کے ایم یو کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں اس غیر اخلاقی اور فحش تقریب کے انعقاد اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کرنے پر سخت تنبیہہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے کو تین دن کے اندر اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
بصورت دیگر اس ادارے کو ڈ ے نوٹیفائی بھی کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء رجسٹرار کے ایم یو کے دستخطوں سے جاری شدہ ایک مراسلے میں تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے ناچ گانے،میوزیکل شوز اوراخلاق باختہ پروگرامات سے احتراز کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات