عمران خان پرحملہ وکلاء ہڑتال

عمران خان پرحملہ کے خلاف وکلاء کاآج ہڑتال کااعلان

ویب ڈیسک : عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد آج جمعہ کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا بار کونسل اور جوڈیشل کمیشن کا مشترکہ اجلاس بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اس ضمن میں بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد علی جدون اور چیئرمین ایگزیکٹو محمد الیاس خان کے بیان کے مطابق دہشت گردی سے سیاسی رہنما بھی محفوظ نہیں ہیں اور یہ ملک کے سیکورٹی انتظامات پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
لانگ مارچ کو سیکورٹی فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ بار کونسل نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5نومبر کو بار کونسل میں ہونے والا مشترکہ اجلاس بھی ملتوی کر دیا ۔ ادھر صدر ہائیکورٹ بار رحمان اللہ نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ ایسے واقعات سے سیاسی بے چینی اور افراتفری پھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ