لانگ مارچ خیبر پختونخوا

لانگ مارچ ،خیبرپختونخواسے اسلام آبادکی طرف3جانب سے پیش قدمی

ویب ڈیسک : حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا کے قافلوں کا روٹ تبدیل کردیا گیا تحریک انصاف خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی جانب تین اطراف سے پیش قدمی کریگی جنوب سے علی امین گنڈا پور ملاکنڈ اور ہزارہ سے محمود خان اور وسطی اضلاع سے پرویز خٹک قیادت کریں گے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن اور ملاکنڈ ڈیژن کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ محمود خان اور مراد سعید کریںگے جبکہ سابق گورنر شاہ فرمان اور عمر ایوب بھی ہزارہ ڈویژن سے قافلوں کے ہمراہ ہوںگے
قائم مقام گورنر مشتاق غنی بھی ایبٹ آباد سے اپنا قافلہ لے کر وزیرا علیٰ محمود خان کے ہمراہ مارچ کرینگے جنوبی اضلاع کے تمام قافلے شاہد خٹک کی قیادت میں علی امین گنڈاپور کے قافلے میں ضم ہوجائینگے اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ اسلام آباد کی جانب مارچ کریگا وسطی اضلاع میں پرویز خٹک مارچ کی سربراہی کرینگے اور تمام ورکرز کو اسلام آباد کے داخلی راستے پر پہنچ کر عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی پہنچنے والے مارچ میں شامل کرلیاجائیگا جس کے بعد کمان عمران خان کے ہاتھ میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا