279897 6551626 updates

حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جارہا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں:راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے۔ 47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں۔ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے معاشی صورتحال میں بھی بہتری آسکتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں اضافہ