مہنگائی میں تین گنااضافہ

مہنگائی میں تین گنا اضافہ،رواں مالی سال کے 5 ماہ میں شرح25 فیصدرہی

ویب ڈیسک :پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 25.14 فیصد رہی جو گزشتہ سال ان مہینوں میں9.32تھی۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 23.84 فیصد رہی۔زیر جائزہ مہینوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ تعلیمی اخراجات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور میڈیکل اخراجات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار