گورنر پنجاب کسی بھی ایڈونچر سے باز رہیں، فوادچودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہنا چاہیے، اسپیکر کی رولنگ آ چکی ہے اعتماد کا ووٹ آج نہیں لایا جا سکتا۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کسی بھی ایڈونچر سے باز رہیں آرٹیکل 109 بالکل واضح ہے اعتماد کا ووٹ آج نہیں لایا جا سکتا، جب تک اجلاس ختم نہ ہو اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی پی ڈی ایم کا ایک ہی مقصد ہے، الیکشن سے بھاگنا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی
مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی

فوادچودھری نے مزید کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اسمبلیوں کی تحلیل کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا، الگ الگ اسمبلیاں تحلیل نہیں کر رہے، خیبرپخونخوا اور پنجاب اسمبلی دونوں بیک وقت تحلیل کریں گے۔