چارسدہ میں پولیس مقابلہ

چارسدہ میں پولیس مقابلہ،2اشتہاری ملزم مارے گئے

ویب ڈیسک : تھانہ سرڈھیری کی حدود غندکرکنہ میں پولیس مقابلہ میں اشتہاری ملزم باسط عرف باسطے اور فرحان ہلاک ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز سر ڈھیری پولیس کو علاقہ غنڈہ کرکنہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی چھاپے کے لئے موقع پر پہنچی تاہم مسلح افراد نے گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں اشتہاری ملزم باسط عرف باسطے سکنہ بھوسہ خیل پڑانگ اور فرحان سکنہ مسافر خیل پڑانگ ہلاک ہو گئے ۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے اشتہاریوں کی نعشیں چارسدہ ہسپتال منتقل کردی گئی۔فائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی۔پریس ریلیز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے اشتہاری ملزم باسط عرف باسطے اور فرحان تھانہ پڑانگ اور تھانہ سرڈھیری کو قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ فائرنگ واقعے کے بعد ہلاک ملزموں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ