ٹرانسپورٹرز پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد

ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا،کرائے بڑھانے کااعلان

ویب ڈیسک :مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کو مسترد کر تے ہوئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا بھی اعلان کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جہاں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے مسترد کیا ہے وہیں ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کرایوں میں اضافے میں رکاوٹ ڈالی تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
دوسری جانب مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ