ویمنز پریمیئر لیگ کے میچ میں ممبئی انڈینز نے گجرات جائنٹس کو 55 رنز سے ہرا دیا۔ گجرات جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ممبئی انڈینز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ کپتان ہرمنپریت کور نے 51 اور وکٹ کیپر بیٹر یاستیکا بھاٹیہ نے 44 رنز بنائے۔ گجرات جائنٹس کی ایشلے گارڈنر نے 3 جبکہ کم گارتھ، سنہرانا اور تنوجا کنور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واب میں گجرات جائنٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔ نیٹ سائیور برنٹ اور ہائیلے میتھیوز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ایمیلیا کیر اور ایزے وونگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمنپریت کور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
Load/Hide Comments